
2018 میں ٹیکنوفیسٹ کے آغاز سے اب تک 10 لاکھ سے زائد شرکت کے خواہشمندوں نے درخواست جمع کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20,000 لوگوں نے 2018 میں پہلی بار ٹیکنوفیسٹ میں ٹیکنالوجی مقابلوں کے لیے درخواست دی تھی، اور اس کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے درخواست دی ہے۔
ترکیہ کے صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ ورانک نے کہا کہ ترک عوام نے بڑے فخر کے ساتھ واقعات کی پیروی کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب نوجوان ایسے مقابلوں میں آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
اس سال، 81 صوبوں اور 66 ممالک سے 3 لاکھ 32 ہزار ٹیموں اور 10 لاکھ سے زیادہ حریفوں نے 41 اہم اور 102 ذیلی زمروں میں ٹیکنالوجی مقابلوں کے لیے اپلائی کیا۔
پانچ روزہ ٹیکنوفیسٹ پیر تک جاری رہے گا۔
بیاکر کمپنی کے مالک سلجوک بیرکتار نے تقریب سے خطاب کے دوران 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے متاثرین سے تعزیت کی۔
انکا کہنا تھا کہ زلزلے بدقسمتی سے ہمارے جغرافیہ کی حقیقت ہیں
ٹیکنوفیسٹ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیسٹ میں نوجوان ایسی ٹیکنالوجیز تیار کریں گے جو زلزلوں اور دیگر آفات کا حل پیش کرتی ہیں۔