
ترکیہ میں بین الاقوامی سطح کی مشترکہ عسکری مشقوں کا آغاز ہو گیا، دنیا بھر سے مختلف ممالک کے ہواباز ان مشترکہ مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔
ترک فضائیہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ان عسکری مشقوں میں پاکستان ، آذربائیجان ، قطر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے ہواباز اور طیارے شریک ہیں ۔
پاکستان کے جدید ترین F-16 C/D طیارے ان تربیتی مشقوں میں شریک ہیں۔
پاکستانی طیارے قونیا کے عسکری ہوائی اڈے پر اترے۔
قطر کے یورو فائٹر جیٹس یہاں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے F-16 Block 60 طیارے ان مشقوں کی زینت بنیں گے ۔ یہ طیارے دنیا بھر میں اپنی مثال نہیں رکھتے
سعودی عرب کی فضائیہ کی نمائندگی کرنے کے لیے F15- SAs جبکہ تاجِ برطانیہ کی رائل ایئر فورس کی جانب سے یورو فائٹر ٹائیفون جیٹس ان مشقوں کا حصہ بنیں گے۔
ان عسکری مشقوں کا مقصد صرف مختلف ممالک کا اپنی فضائی صلاحیتوں کا لوہا منوانا نہیں ۔ بوقتِ ضرورت مشترکہ محاذ پر ہم آہنگی کے ساتھ لڑنے کی استعداد پیدا کرنا بھی ان مشترکہ عسکری مشقوں کا مقصد ہے۔
پاکستان ، جو ترکیہ کا برادر ملک ہے ، فرانسیسی رافیل فائٹر جیٹس کے متبادل کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں یوروفائٹر جیٹس کو ایک بہتر آپشن تصور کرتا ہے۔ اگر پاکستان یورو فائٹر جیٹس حاصل کر لیتا ہے تو اس سے پاکستان سے ترکیہ کا فضائی راستہ بھی آسان تر ہو جائے گا۔