
انسانی فلاح وبہبود کے لئے دنیا کے 120 ممالک میں کام کرنے والی ترکیہ کی معروف این جی او آئی ایچ ایچ کی بلجئیم اور نیدرلینڈ شاخوں نے پاکستان میں مستحق یتیم بچوں میں عید کے تحائف پیش کئے ۔
پاکستان میں موجود ترک کمیونٹی سے وابسطہ لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کر کے بچوں کے ساتھ دن گزارا اور انکے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی۔
گھوڑا گلی مری اور لوئر دیر میں ہونے والی تقاریب میں نئے کپڑے اور دیگر تحائف دئیے گئے۔