turky-urdu-logo

پاکستان:اسپیکر قومی اسمبلی  کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون، پاکستان آنے کی دعوت

پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کے اسپیکر مصطفی شن توپ کو ٹیلی فون کیا  اور ترکیہ میں بسنے والے تمام بہن بھائیوں کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اس مبارک موقع پر اللہ تعالی ہماری عبادات کو قبول کریں اور اپنی رحمتوں کا نزول فرما کر دونوں ملکوں کو درپیش مشکلات میں کمی پیدا کریں۔ پاکستان اور اسکا پارلیمان اس مشکل وقت میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ کھڑا ہے اور زلزلہ سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے ترک بہن بھائیوں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ان کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھے گا۔ پاکستان اور ترکیہ نہ صرف سماجی سیاسی معاشی بلکہ مذہبی طور پر بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کا یہ رشتہ ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ پاکستان میں آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جس میں آپکی آمد باعث فخر ہوگی۔

اسپیکر ترک اسمبلی مصطفیٰ شن توپ  نے عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی ہے جس کے لئے میں پاکستان اور اس میں بسنے والے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر بہت بہت مبارکباد اور ترک پارلیمان کی طرف سے ایک وفد ان تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے آئینی کنونشن میں شرکت کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نےاس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مل کر دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

Read Previous

نسلِ نو کی تعمیر کا منفرد انداز,بچوں نے صدارتی محل میں کابینہ کا اجلاس کیا

Read Next

شہریوں کو کبھی بھی زلزلہ زدہ علاقے میں اکیلا نہیں چھوڑا،صدر ایردوان

Leave a Reply