turky-urdu-logo

ترک صدر کا صحت کے شعبے کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کا عزم

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  مغربی صوبہ کوجالی  شہر کے ایک ہسپتال کا افتتاح کیا  ۔کوجالی سٹی ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ شہر کا جدید ترین ہسپتال ہے، اس ہسپتال میں 12 سو سے زائد کمرے ہیں جس میں زلزلے سے متعلق آئیسولیٹر سمیت ہر قسم کی سہولیات اور بہترین عملہ موجود ہے

انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ  میں ترقی کے تمام راستے کھول رہے ہیں۔ ہم  صحت کے شعبے کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے پر عزم ہیں  ہم اپنے ملک کے بڑے شہروں میں جدید ہسپتال بنا رہے ہیں۔ حالیہ زلزلوں نے ہمیں باور کروایا کہ وبائی رحجان اور آفات کے وقت ہسپتال کیوں ضروری ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ہم نے جو مثالی انفراسٹر قائم کیا ہے اس کی قدر سے سب بخوبی واقف ہیں.

ان کا مزید کہا کہ حالیہ زلزلوں  کے بعد جس طرح سے ترک ڈاکٹرز  طبی عملے نے دن رات زلزلہ متاثرہ افراد کا خیال رکھا وہ قابل دید تھا ۔ ان زلزلوں نے ہمیں  بتایا کہ  چاہے ترکیہ میں کوئی بھی  مصیبت  ہو ترک عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہے

Read Previous

ہم ایک خوشحال ترکیہ کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، صدر ایردوان

Read Next

الیکٹرو آپٹیکل سسٹم کی پاکستان کو برآمد

Leave a Reply