ترکیہ نے اپنا پہلا مقامی،ہائی ریزولوشن ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ایمیجہ خلا میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ امریکہ کی وینڈینبرگ اسپیس فورس بیس کے ذریعے ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 09:47 پر کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا۔تر ک صدر ایردوان نے ایمیجہ کو مدار میں اس سیٹلائٹ کو ہم نے ترک صدی سب سے بڑی کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا ہے ۔سیٹلائٹ ترکیہ کے فوجی اور سویلین شعبوں کی مقامی ٹیکنالوجی سے اعلی ریزولیوشن تصاویر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ تصویری ریزولوشن، کمیونیکیشن اسپیڈ اور منیور کے لحاظ سے ترکیہ کا جدید ترین کرہ ارض کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ ہو گا۔ ہم نے تمام ضروری سب سسٹمز کا ڈیزائن، تیاری، اسمبلنگ ، انضمام اور آزمائشیں ملکی اور مقامی طور پر کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ 680 کلومیٹر کی بلندی پر سورج کے ساتھ ساتھ مدار میں کام کرے گا۔ خلا سے زمین کے اطراف کی تصاویر لینے کا اہل ہے جو کہ قدرتی آفات کی نقشہ سازی اور زرعی سمیت متعدد شعبوں میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ دنیا کے کسی بھی مقام سے تصاویر حاصل کر سکے گا۔


