turky-urdu-logo

شامی وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد سعودی عرب کا دورہ

شامی وزیر خارجہ  ڈاکٹر فیصل المقداد سعودی  وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ۔ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز  ائیرپورٹ پر شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد کا پُرتپاک استقبال کیا۔

شامی وزیر خارجہ  نے سعودی ہم منصب سے شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں پر بات چیت  کی تاکہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوسکے اور شام میں متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔


شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق وزیرخارجہ فیصل المقداد 2011 میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک وفد بھی جدہ پہنچا ہے۔

شامی وزیر خارجہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت  کی

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں نمایاں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں جہاں بالخصوص عراق، لبنان، یمن، شام اور سعودی عرب تنازعات میں الجھے ہوئے تھے۔

قبل ازیں سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے امن کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یمن کے جنوبی بندرگاہوں کی طرف جانے والی درآمدات پر آٹھ سال پرانی پابندیاں ختم کردیں تھیں۔

Read Previous

قطر اور بحرین کے سفارتی تعلقات بحال،ترکیہ کا خیر مقدم

Read Next

ترکیہ نے پہلا مشاہداتی سیٹلائٹ” ایمیجہ”  خلا میں بھیج دیا

Leave a Reply