
آذربائیجانی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمینیائی شر انگیزی پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ
11 اپریل کو، گورس ضلع کے دیگ بستی کی سمت سے آرمینیائی مسلح افواج کے یونٹس نے متعین آذربائیجان کی فوج پر بلا اشتعال شدید گولہ باری کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں آذربائیجان کی فوج کے اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
آذربائیجان کے خلاف آرمینیا کی اشتعال انگیزی، نہ صرف آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہے، بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی شدید خطرات سے دوچار کرتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ، عالمی برادری کو آرمینیا کے ان اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کرنی چاہیے
وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے جمہوریہ آذربائیجان کی مسلح افواج تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔
آذربائیجانی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ آرمینیا کی طرف سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں کی ذمہ داری مکمل طور پر آرمینیا پر عائد ہوتی ہے۔