turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی استنبول کے ضلع پینک میں متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے ضلع پینک میں متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور قہرمنماراش اور اس کے پڑوسی شہروں میں آنے والے زلزلوں میں جانیں گنوانے والوں کے لیے اللہ کی رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ زلزلے کے بعد مکانات کی تعمیر کو کم وقت میں مکمل کرنے اور انہیں ان کے مالکان تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ہم اپنے یمنی بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو پانی کی ایک بوند، روٹی کے ایک ٹکڑے کی خواہش میں  صبر کے ساتھ رمضان گزار رہے ہیں۔

میں یہاں سے اپنے ان تارکین وطن کے لیے دعا کرتا ہوں جو ہر قسم کے امتیاز اور دباؤ کے باوجود اپنے عقیدے کا دفاع کرتے ہیں۔

Read Previous

استنبول میں پاکستانی طلبا کا افطار ڈنر، قونصلر کمیونٹی افیرز کی شرکت

Read Next

ٹی سی جی انادولو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا شاندار بحری جنگی جہاز

Leave a Reply