Turkiya-Logo-top

استنبول میں پاکستانی طلبا کا افطار ڈنر، قونصلر کمیونٹی افیرز کی شرکت

ترکیہ کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے لیے ‘پاکس ترک’ کی جانب سے تازہ بخش مشروبات اور روایتی پاکستانی کھانوں سے بھرے دسترخوان کے ساتھ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کے مہمان خصوصی قونصلر کمیونٹی افیئرز جناب عزیز تھے۔ جبکہ ‘پاکس ترک’ کے صدر حافظ عزیر علی خان اور ڈاکٹر ندیم نے بھی شرکت کی۔

قونصلر کمیونٹی افیئرز نے پاکس ترک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور ذمہ دار پاک کمیونٹی کی مشکلات حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے ادراک کے لیے اسی طرح کے پروگرام اور باہمی رواداری کی ضرورت ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عزیر نے طلبہ و طالبات کی تشریف آوری پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی بہترین پڑھائی کے ساتھ یہ ذہن میں رکھیں کہ ہر فرد پاکستان کا سفیر ہے جس کے اچھے کام اور کردار ہر پاکستان کا نام روشن ہوگا ۔ تعمیری کام سر انجام دینے کے لیے اجتماعیت اہم اور ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ میں موجود پاک کمیونٹی بالخصوص طالب علموں کو ‘پاکس ترک’ پلیٹ فارم کے تحت مزید جمع کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Read Previous

ترک مواصلاتی سیٹلائٹ "ایمیجہ” خلا میں جانے کے  لیے تیار

Read Next

صدر ایردوان کی استنبول کے ضلع پینک میں متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Leave a Reply