رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام افطار کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز برطانوی فٹ بال کلب آسٹن ولا کی شراکت سے افطار کا اہتمام کیا گیا.
جہا ں مختلف کھلاڑیوں سمیت 500 سے زائد افراد نے مل کر روزہ افطار کیا ۔ ٹینٹ پراجیکٹ کے بانی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اپنے سالانہ رمضان فیسٹیول اور فلیگ شپ اقدام اوپن افطار کے ذریعے تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے 50 لاکھ سے زیادہ افراد کو جوڑا ہے۔

عوامی پارک سے لے کر مختلف سڑکوں تک اور برطانیہ کے سب سے پیارے، ثقافتی اور مشہور مقامات، گیلریوں، عجائب گھروں، عبادت گاہوں اور کھیلوں کے اسٹیڈیم تک ہم نے مسلم کمیونٹی کی افطار کی میزبانی کی ۔
آسٹن ولا کے سی ای او کرسچن پرسلو نے افطار سے قبل تقریب کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ وہ کلب کی پہلی افطار کی میزبانی کر کے بہت خوش ہیں اور ولا پارک کے آس پاس موجود مسلم کمیونٹی کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے کھولنا اور آپ کو آسٹن ولا فٹ بال کلب میں روزہ افطار کرنے کے قابل بنانا ہماری خوشی کی بات ہے۔۔
خیال رہے کہ آسٹن ولا اس سال پریمیئر لیگ کلبز چیلسی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون اور چیمپئن شپ کلب کوئینز پارک رینجرز کے ساتھ ایونٹ کی میزبانی کرنے والا چوتھا فٹ بال کلب بن گیا ہے۔

