turky-urdu-logo

 زلزلوں سے تباہ ہونے والے شہروں کو دوبارہ بحال کریں گے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ملک کے جنوبی علاقے میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ایردوان نے استنبول میں متعدد پراجیکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے زخموں کو جلد از جلد مندمل کر لیں گے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج ہم باضابطہ طور پر 97 منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں، جن میں میونسپل سروسز کی عمارت، ضلعی گورنر کا دفتر، ایک این جی او مواصلاتی مرکز، بزرگوں کے لیے زندگی کا مرکز، شہری تبدیلی کے متعدد منصوبے، تعلیمی سہولیات ،مساجد، پارکس، باغات، گلیوں اور Şehri Bağcılar بلڈنگ کمپلیکس شامل ہیں۔

انکا کہناتھا کہ  زلزلوں سے تباہ ہونے والے اپنے شہروں کو بحال کریں گے۔

ترکیہ زلزلہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سال میں کافی عمارتیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ایردوان نے کہا کہ پہلے سال میں 3 لاکھ 19 ہزار  اور مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار  مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں نے ترکیہ کے 11 صوبوں کو متاثر کیا – ادانا، آدیامان، دیار باقر، ایلازیگ، حطائے، غازیانتپ، قہر مانماراش، کلیس، ملاطیا، عثمانیہ، اور سانلیورفا۔

ترکیہ میں تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ  افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شمالی شام میں بھی بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Read Previous

جگر کا ٹکرا زلزلے کے 54 دن بعد اپنی ماں سے جا ملا

Read Next

رمضان المبارک میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آمد

Leave a Reply