turky-urdu-logo

زیرو ویسٹ کا منصوبہ دنیا بھرمیں کامیاب ترین منصوبہ ہو گا، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے زیرو ویسٹ منصوبے کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والی زیرو ویسٹ کی پالیسی دنیا میں بھی کامیاب بنے گی اور یہ اقوام متحدہ کی پالیسی کے طور پر بھی مزید مضبوطی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ زیرو ویسٹ پروجیکٹ دنیا کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اب یہ اقوام متحدہ کی پالیسی بھی بن گیا ہے ، اقوام متحدہ میں کیے گئے فیصلے کے ساتھ 30 مارچ کی "بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے” کے طور پر توثیق ہو گئی ہے۔
وزیرخارجہ چاوش اولو نے مزید کہا کہ ” ترک صدر رجب طیب ایردوان کی عالمی نظام اور بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے شروع کردہ کوششیں ” دنیا 5 سے بڑی ہے” نصب العین کے ساتھ پروان چڑھنے لگی ہیں۔
ماحولیات اور دیگر معاملات میں بھی”دنیا5 سے بڑی ہے” نظریہ دراصل ایک تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ دنیا تیزی سے بدلتی جا رہی ہے، ہمیں ڈھیروں مسائل کا سامنا ہے، جن کا حل نکال سکنے کے لیے عالمی نظام کو مزید موثر بنانا لازمی ہے۔ اور اس کے لیے ہمیں جلد اور مضبوط فیصلے کرنے ہو گے
انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہمراہ بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ سمیت متعدد شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کام کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ ترک خاتون اول امینہ ایردوان اور ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو 30مارچ زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر نیویارک تشریف لے گئے تھے جہاں ترک خاتون اول نے زیرو یسٹ منصوبے کے حوالے سے کانفرنس میں آئے شرکا کوبریفنگ دی تھی

Read Previous

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا مستقبل کہیں زیادہ روشن اور خوش آئند ہو گا،فواد اوکتے

Read Next

اپنے تمام وعدوں کو پایہِ تکمیل تک پہنچائیں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply