turky-urdu-logo

ترک عوام دہری عید کی خوشیاں منانے کے لیے تیار ہو جائیں ، صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی (جی نیٹ) میں پارٹی کی گروپ میٹنگ سے خطاب کیا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زلزلہ متاثرین کو یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات کی وجہ سے بدلتے ایجنڈے کے باوجود وہ زلزلے کے بعد کی امدادی سرگرمیوں اور مستقل مکانات کی تعمیر کو کبھی پس پشت نہیں ڈالیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم زلزلہ زدہ علاقے میں شہریوں کی زندگی کو معمول پر لانے کی سرگرمیاں پرعزم طور پر جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو کبھی نہیں بھولیں گے جو 6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں ہم سے بچھڑ گئے ۔

ہم عارضی رہائشی علاقوں  کی تعداد میں اضافہ کرتے رہیں گے  اور وقت کے ساتھ  ہم ان علاقوں کو  ترقی یافتہ علاقوں میں تبدیل کر دیں گے۔

مستقل مکانات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور انہیں ہم اپنے وعدے کے مطابق ایک سال کے اندر اندر مکمل کریں گے۔

ہم تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک کسی بھی خدمات کو نظر انداز کیے بغیر زلزلے والے علاقے میں شہریوں کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے ترکیہ  میں بغیر کسی استثنا کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق اور آزادیوں کو محفوظ کیا بلکہ ہر قسم کی تفریق کو دور کرکے سب کو گلے لگا یا ہے۔

صدر ایردوان نے مزید زور دیا کہ وہ بلاتعطل منصوبوں اور خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گے اور ساتھ ہی ان اصلاحات کو بھی جاری رکھیں گے جن کا مقصد قوم کی حمایت سے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے۔

ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار  ٹوگ کے پری آرڈر سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  پری آرڈر کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرنا  ترک قوم کے مقامی الیکٹرک کار  کے ڈیزائن اورپروڈکشن پر کس قدر  اعتماد اور بھروسہ کرنے کی واضح  عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو   ٹوگ گاڑی کو موصول کرنے  کا باقاعدہ  سلسلہ   شروع ہو جائے گا۔

صد ایردوان نے کہا کہ اس بڑھتی مہنگائی میں ہم نے اپنی قوم کی بحالی کے لیے نئے اقدام کیے ہیں، ہم تمام صارفین کے زیر استعمال بجلی کے نرخوں میں  15 فیصد کمی کررہے ہیں اور صنعتکاروں کے زیر استعمال  قدرتی گیس کے ٹیرف پر 20 فیصد رعایت کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی کم ترین تنخواہ  میں 26 فیصد اجافہ کرتے ہوئے اسے  ساڑھے سات ہزار  لیرا تک پہنچادیا ہے جبکہ عیدین کے بونس میں 82 فیصد اضافہ کرتے ہوئے  اسے 2 ہزار لیرا مقرر کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے میٹنگ میں یہ بھی اعلان کیا کہ 27 اپریل کو اکویو نیوکلیئر پاور پلانٹ اپنے کام کا آغاز کرے گا ۔ اکویو نیوکلیئر پاور پلانٹ ترکیہ کی بجلی کا 10 فیصد بوجھ اٹھا سکے گا۔

Read Previous

خاتون اول امینہ ایردوان نے نیویارک میں ترک خاندان کے ساتھ افطاری کی

Read Next

ترکیہ کے لیے بڑا اعزاز ، غازی یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں 27 ویں نمبر پر

Leave a Reply