turky-urdu-logo

ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی،ترکیہ کی شدید مذمت

ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی گئی ۔  ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کی ہے۔

شان توپ نے اپنی ٹویٹ پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ  وہ دین اسلام  کے عقائد  اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں  پوری کرے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا  کہ  ہم آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز جرم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ڈنمارک حکام  کو   ایسے اشتعال انگیز  واقعات کو روکنے کے لیے  ٹھوس اقدامات کے ساتھ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔

نائب صدر فواد اوکتے  نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم  کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام  قابل مذمت ہیں۔

Read Previous

پاکستان کی جانب سے پچاس ہزار امدادی خیمے ترکیہ پہنچ گئے

Read Next

ترکیہ کی آٹو موبائل ٹوگ کی تر سیل جلد شروع ہو جائے گی،صدر ایردوان

Leave a Reply