اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے آئیے ماہِ رمضان کے فیض و برکات سے مستفید ہو کر ہر ایک کے لئے زیادہ عادل اور زیادہ مساوات والی دنیا تعمیر کریں۔
جاری کردہ ویڈیو پیغام میں گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی دِلی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ یہ مہینہ تفّکر اور ادراک کا مہینہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس مہینے میں بردباری اور صلہ رحمی کے جذبات کے پوری انسانیت کو باہم متحد کر دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کا مشن بھی ڈائیلاگ، اتحاد اور امن و امان کو فروغ دینا ہے۔
Tags: اقوام متحدہ
