turky-urdu-logo

پاکستان بحریہ کا امدادی جہاز ‘معاون’ ترک بندرگاہ مرسن پہنچ گیا

پاکستان کا نیول شپ معاون ، امدادی سامان لیے ترکیہ پہنچ گیا ۔ ترکیہ پہنچنے کے بعد جہاز پر 23 مارچ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید ، ترک نائب وزیرِ داخلہ اسماعیل چتاکلی ، ترک نائب وزیرِ دفاع شوائے الپے ، مرسن کے گورنر علی حمزہ پہلوان ، ترک مہمانانِ گرامی ، بحری جہاز کے عملے اور میڈیا نے شرکت کی ڈاکٹر یوسف جنید نے جہاز میں پاکستانی پرچم کشائی بھی کی اور اس موقع پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

پاکستانی صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ، آزادی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ ہم سب پر لازم ہے کہ قیامِ پاکستان کے اصل مقصد کو یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یومِ پاکستان کی طرح ترکیہ سے یکجہتی بھی ہمارے لیے اہم ہے ، اور اسی لیے اس تقریب کا انعقاد اس امدادی بحری جہاز پر کیا گیا ۔ ترکیہ پاکستان دوستی لافانی بنیادوں پر استوار ہے، ترکیہ اور پاکستان کے پرچم مختلف رنگوں کے ہیں لیکن ان میں چاند ستارہ ایک ہی ہے۔

جبکہ ترکیہ کے حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اس دوستی ، یکجہتی اور سہارے کو پاکستان کبھی نہیں بھولے گا ۔ ترکیہ پاکستان دوستی کا یہ رشتہ تا قیامت برقرار رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

پاکستان بحریہ کا یہ جہاز معاون، ترک زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان سے امداد لے کر جانے والا دوسرا بحری جہاز تھا۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کا جہاز نصر بھی ترکیہ کی اسی بندر گاہ مرسن پہنچا اور امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا گیا۔
ترک زلزلہ متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان کی جانب سے اب تک 10 خصوصی طیاروں اور 21 ٹرک کانوائے ترکیہ پہنچ چکے ہیں ۔
پاکستانی وزیر اعظم نے یہی کہا تھا کہ پاکستان ترکیہ کی امداد کا سلسلہ تب تک جاری رکھے گا جب تک ترکیہ میں بحالی کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا

Read Previous

صدر ایردوان نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ زلزلہ متاثرین کے ساتھ افطار کیا

Read Next

رمضان المبارک کے استقبال میں لندن بھی جگمگا اٹھا

Leave a Reply