turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ زلزلہ متاثرین کے ساتھ افطار کیا

صدر ایردوان، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیرمن دیولت۔ باہیلی اور گرینڈ یونٹی پارٹی کے چئیرمین مصطفی دستیچی نے 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے مرکز کراسکو کنٹینر سٹی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ افطاری کی۔

صدر ایردوان نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے پرچم ، اپنی آزادی،اپنےمستقبل اور اپنے ملک کا دفاع کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے محاظوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہر وقت ہمارے ملک کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قہرمانماراش کے مختلف اضلاع میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

ہم ایک سال کے اندر گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کراسکو کنٹینر سٹی میں مقیم زلزلہ متاثرین کے خاندانوں سے ملاقات کی۔

Read Previous

ترک حکومتی عہدیداروں نے پہلی افطاری زلزلہ متاثرین کے ساتھ کی

Read Next

پاکستان بحریہ کا امدادی جہاز ‘معاون’ ترک بندرگاہ مرسن پہنچ گیا

Leave a Reply