turky-urdu-logo

ترک حکومتی عہدیداروں نے پہلی افطاری زلزلہ متاثرین کے ساتھ کی

ترک حکومت نے  رمضان المبارک میں بھی زلزلہ متاثرین کو  تنہا نہ چھوڑا۔حکومتی عہدیداروں نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ زلزلہ متاثرین کے ہمراہ افطار کیا

ترک خاتون اول امینہ ایردوان  نے قہرانماراش کے زلزلہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اپنا پہلا روزہ افطار کیا ۔ ترک خاتون اول نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ  میں نے آج  انقرہ میں آئے قہرانماراش کے زلزلہ متاثرہ  خاندان کے ہمراہ پہلا روزہ افطار کیا ۔ میں نے ان خاندان کے ساتھ  بہت خوش گوار وقت گزارا۔ میں ان کی مخلصانہ مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔مجھے امید ہے کہ ہم  یہ مشکل وقت مل بانٹ کر گزر لیں گے

۔

صدر رجب طیب ایردوان نے پہلا افطار قہرانماراش کے زلزلہ زدگان  کے ہمراہ کی  ۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور ترک ڈیزاسٹر مینیجمنٹ  کے ٹینٹ میں متاثرین کے ساتھ  روزہ افطار کیا ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم بے شک  صدی کی بڑی تباہی کا شکار ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد اس سب پر قابو پا لیں گے۔

 

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے پہلا افطار  غازی انتیپ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کیا۔  وزیر خارجہ  غازی انتیپ کے  ٹینٹ سٹی میں رہائش متاثرین سے ملیں اور ان کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر روزہ افطار کیا ۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے رمضان کے اس بابرکت مہینے کا پہلا افطار  اپنے ان زلزلہ متاثرین کے  بھائیوں کے ساتھ کیا۔ اللہ ہمارے تمام روزوں کو قبول کریں ۔

ترک وزیر خارجہ نے افطار کے بعد بچوں سے  بھی  ملاقات کی

 

Read Previous

ترکیہ کے علاہ کوئی ایسا نہیں جو اتنے کم وقت میں تعمیر نو کے مرحلے تک پہنچ سکے،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ زلزلہ متاثرین کے ساتھ افطار کیا

Leave a Reply