
ترک قوم اور چناق قلعے کے شہداء کی بہادری اور جرات کے اعزاز میں پاک ترک معارف نیشنل سکولز اینڈ کالجز نے ترک سفارت خانے کے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام شہداء اور ترک قوم کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
مہمت پچاجی نے زلزلے کے دوران وسیع اور بے مثال تعاون پر برادر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیر دفاع نے ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مستقبل کی اہمیت پر بات کی۔
بچوں نے تقریب میں پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔