
پاک بحریہ کا دوسرا بحری جہاز مواوین زلزہ سے متعلق امدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندر گاہ مرسین پہنچ گیا۔
یکجہتی کے اظہار کے طور پر ترک زلزلہ کے تناظر میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب جلد ہی جہاز مواوین پر منعقد کی جائے گی۔
اس سے قبل ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کی طرف سے امدادی سامان زمینی ، فضائی اور سمندری راستے سے بھیجا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے نے 1 کروڑ 35 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور ہزاروں عمارتیں منہدم ہوئیں اور 48 ہزارا سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
دنیا بھر کے ممالک نے اس مشکل وقت مین ترکیہ کا ساتھ دیا۔