
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی شفا تعمیر یونیورسٹی میں سیرت چئیر کا افتتاح ہو گیا۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان مضبوط رشتہ ہے ، یہ دو ملک ایک قوم ہیں۔ پاکستان ہمارے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا اور ہمیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔
پاکستان نے اپنی دوستی کی عظیم مثال قائم کی ہے، ترکیہ اور پاکستان ہر شعبے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔
تقریب کے آخر میں ترک سفیر کو سوئینیر بھی پیش کیا گیا۔