turky-urdu-logo

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں زندگی کی لہر،اسکولز دوبارہ کھل گئے

ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں زندگی آہستہ آہستہ معمول پر  آنے لگی  ۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں اسکولز دوبارہ کھل گئے۔ترک  وزارت برائے  ماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد اسکولوں میں تعلیم دوبارہ شروع ہو گئی۔  ذرائع کے مطابق زلزلہ متاثرہ علاقوں کی تزئین و آرائش اور مرمت کے کاموں کےبعد اسکولز بچوں کے لیے کھول دے گئے ۔  غازی انتیپ، ادانا اور عثمانیہ صوبوں میں تقریباً 1.3 ملین بچے دوبارہ اسکولوں میں آگئے ۔ غازی انتیپ سے تقریباً  66 ہزار  ادانا میں  50 ہزار  جبکہ صوبہ عثمانیہ  ا یک لاکھ 37 ہزار طلبا اسکولز  واپس آئیں ۔ طلبا  کچھ خاموشی اور ترک قومی ترانہ گا  کر اپنے اپنے کلاس رومز میں داخل ہوئے

ترک وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ وہ قہرانماراش سمیت آدیامن، ملاطیا، دیاباقر  اور حطائے صوبوں میں اسکول کی تزئین  وآرائش  اور مرمت کے بعد  اسکولز طلبا  کے لیے کھولیں جائیں گے ۔

خیال رہے کہ ترکیہ کے جنوبی صوبوں  قہرانماراش، ادانا ، دیاباقر  سمیت  غازی انتیپ ، ملاطیا، حطائے،عثمانیہ، سانلیورفا، کلیس، الازیگ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 48 ہزار افراد جان سے گئے جب کہ 13 ملین لوگ اس زلزلے سے متاثر ہوئے تھے زلزلہ متاثرین خیموں، کنٹینز، مختلف اسکولز اور ہاسٹلز کی پناہ میں رہ رہے ہیں

Read Previous

مشکل وقت میں فلسطین کا ترکیہ کا ساتھ دینے کا عزم

Read Next

حالیہ زلزلوں میں 6 ہزار غیر ملکی بھی جاں بحق ہوئے ، ترک وزیر داخلہ

Leave a Reply