
دنیا بھر سے لوگ ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ترکیہ سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں غم زدہ فلسطین بھی ترکیہ کی مدد میں پیش پیش ہے ۔ محدود وسائل ہونے کے باوجو فلسطین ترکیہ کو بیس ہزار سلیپنگ بیگز کی امداد بھیج رہا ہے ۔
فلسطینی امداد لے جانے والے ٹرک ہیبرون سے وسطی اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے تاکہ امداد ترکیہ پہنچ جائے ۔
ہیبرون میں فلسطینی سوپر ٹیکس الصفین ٹیکسٹائل فیکٹری کے مالک رعید الصفین نے کہا کہ ہم نےترکیہ اور شام میں ہمارے بھائیوں کے لیے 20,000 سلیپنگ بیگز کی منتقلی کے لیے ضروری طریقہ کار مکمل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید 3 ہزار سلیپنگ بیگز ترکیہ روانہ کیے جائے گے ۔
وزارت مذہبی اوقاف میں فلسطینی زکوٰۃ فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل خالد خلف نے کہا کہ وزارت نے زلزلہ متاثرین کے لیے 20,000 سلیپنگ بیگز عطیہ کیے ہیں۔
مذہبی اوقاف کے وزیر حاتم البکری نے کہا، "فلسطینیوں نے گزشتہ صدی کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ترکیہ کی حمایت کو فراموش نہیں کیا ہے۔ اور جب آج ترکیہ اس مشکل وقت میں کھڑا ہے تو فلسطینی شہری ترکیہ کی اکیلا نہیں چھوڑے گا ۔