turky-urdu-logo

تعمیراتی سرگرمیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام لوگوں کو محفوظ رہائش فراہم نہیں ہو جاتی، صدرایردوان

صدرایردوان اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت بہیلی نے زلزلہ سے متاثرہ حطائے کے ضلع کر یخان کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم حطائے میں 1 لاکھ سے زائد رہائش گاہیں اور 15 ہزار گاوں کے مکانات بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پورے خطے میں بنانے والے گھروں کی تعدادتقریبا 650 ہزار سے زائد ہے، ہم بہت جلد اپنے ملک کو دوبارہ اسکے پاوں پر کھڑا کریں گے۔

صدرایردوان اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت بہیلی نے زلزلہ سے متاثرہ حطائے کے ضلع سمنداگ کا دورہ بھی  کیا۔

سمنداگ ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر میں مختاروں اور رائے عامہ کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ریمارکس دیتے ہوئے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے، جو ایک وسیع علاقے میں محسوس کیے گئےانہوں  نے سب سے زیادہ تباہی اور نقصان حطائے کو پہنچایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم 244 ہزار رہائش گاہیں 75 ہزار گاوں کے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کے منصوبے سے آگے بڑھ رہے ہیں جنہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہہت ضرورت ہے۔

سمنداگ میں 17 ہزار 3 سو 31 رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ ہم تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیاں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم اپنے تمام لوگوں کو ٹھوس، محفوظ اور پرامن رہائش فراہم نہ کریں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد ضروری اقدامات بھی کریں گے کہ ماضی میں اس سلسلے میں ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ دوبارہ کبھی نہ دہرائیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ایک طاقتور ریاست اور ایک ایسی قوم کی اہمیت جو خوشی اور غم میں متحد ہو سکتی ہےاسے ایسے وقت میں بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔

اس لیے ہمیں جمہوریہ ترکیہ کی طرف سے پیش کی گئی سلامتی، امن اور خوشحالی کی چھتری کو مزید مضبوطی سے پکڑے رکھنا چاہیے۔ تمام آفات اور حملوں کے باوجود جن کا ہم نے تجربہ کیا ہے، ہمارے پاس اپنے مستقبل کو امید کے ساتھ دیکھنے کی بے شمار وجوہات موجود ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے خوابوں کی تعاقب، اپنے وژن کی تعمیر اور اپنے پروگراموں کو نافذ کرکے اپنی جمہوریہ کی نئی صدی کو ترکیہ کی صدی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ سب سے بڑی میراث ہوگی جو ہم اگلی نسلوں کے لیے چھوڑیں گے۔

صدرایردوان اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت بہیلی نے زلزلہ سے متاثرہ حطائے کے ضلع دیفنے کا دورہ کیا۔

دورے کےدوران صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہر منہدم عمارت کو دوبارہ تعمیر کرکے، ہم اس عمل کو اس طرح مکمل کریں گے کہ ہمارے کسی بھی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔ اللہ کے حکم سے، ہم ایک سال کے اندر حطائے اور اس کے اضلاع کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم 319 ہزار رہائش گاہیں اور گاؤں کے گھر بنائیں گے، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے شہری ایک سال کے اندر ان گھروں میں منتقل ہو جائیں۔ ہم صرف دیفنے میں جو مکانات تعمیر کریں گے ان کی تعداد 26 ہزار 2 سو 26 ہے۔

Read Previous

ترکیہ اناج معاہدے میں توسیع کی حمایت کرتا ہے، وزیر دفاع حلوصی آقار

Read Next

مشکل وقت میں فلسطین کا ترکیہ کا ساتھ دینے کا عزم

Leave a Reply