ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے ادانا میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو بحیرہ اسود اناج معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ لیکن ترکیہ اس معاہدے میں توسیع کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا روس اور یوکرین دونوں کی جانب سے ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کا اعادہ کیا کہ استنبول کے تاریخی معاہدے پر عمل درآمد جاری رہااور معاہدے کے مطابق غریب ممالک کو تقریباً 24 ملین ٹن اناج پہنچایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کی جائیں جو فروری 2022 میں جنگ کے بعد روک دی گئی تھی۔ ترکیہ کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد19 نومبر سے اناج کے معاہدے میں مزید 120 دن کی توسیع کر دی گئی۔
