وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ بھائیوں کی مدد کے لیے پاکستانی کارگو طیارہ 90 ٹن امداد سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا ۔ امدادی سامان میں 1200 موسم سرما میں تخفط دینےوالے خیمے اور دیگر امدادی سامان شامل ہے


انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق، ترک عوام کے لیے یکجہتی کے پیغام کے ساتھ امدادی سامان زلزلہ متاثرہ علاقہ ادانا میں پہنچا۔
پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ دو دل، ایک جان” کی مانند ہیں۔پاکستان کے لوگوں نےترک بھائیوں کی تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں اور مکمل صحت یابی اور بحالی تک ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان کی طرف سے زلزلہ ریلیف امداد کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔


وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر زلزلہ سے متعلق امدادی سامان خاص طور پر موسم سرما میں بنائے گئے خیموں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے دوست ملک ترکیہ پہنچایا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان زلزلہ زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زلزلہ زدگان کے لیے ترکیہ کو بھیجی جانے والی دوسری امدادی پرواز تھی۔ اس سے قبل
ہفتہ کو ایک اور کارگو طیارہ امدادی سامان لے کر ادانا پہنچا تھا

پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہفتے کے روز ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلوں سے متاثرہ لوگوں کے لیے 500 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہوا۔
پاکستان سے روانہ ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس2,600 موسم سرما کے خیمے اور 38,000 کمبل اور شام کے لیے 22,000 کمبل، راشن کے پیکٹ اور جنریٹر لے کر جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے 23 مارچ تک ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے 50,000 موسم سرما کے خیمے بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا
