turky-urdu-logo

پاک بحریہ کا دوسرا امدادی بحری جہاز کراچی سے ترکیہ روانہ

ترکیہ کے لئے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر روانہ ہو گیا۔

550 ٹن سامان میں خیمے، کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔

پاکستان کی این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک، ترک قونصل جنرل جمال سانگو اور ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نےروانگی کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم  ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلوں کی وجہ سے 23 مارچ تک موسم سرما کے 50,000 خیمے ترکیہ بھیجیں گے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ترکیہ میں زلزلہ سے متعلق امداد کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد  ہوا۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے  کہ خیمے موسم سرما کے لیے موزوں ہونے چاہییں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکی جانب سے 34 پروازوں کے ذریعے  ترکیہ کو 38 ہزار کمبل زلزلے سے متاثرہ شام کے لیے  22 ہزار کمبل اور 10 ہزار کھانے پینے کے پارسل روانہ کیے جائینگے۔

پاک بحریہ کا دوسرا امدادی بحری جہاز آج کراچی سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

اسکے علاوہ،بحریہ کا پہلا جہاز 28 فروری کو 1ہزار ٹن امداد کے ساتھ ترکیہ  کے لیے سفر پر روانہ ہوا  تھا۔

8,200 خیموں پر مشتمل سویلین کارگو  بحری جہاز  نے بھی 9 مارچ کو کراچی سے رخت سفر باندھا  تھا۔

حکومت پاکستان نے  اب تک ترکیہ کو  17,000 سے زائد موسم سرما کے خیمے اور 60,000 کمبل ہوائی، زمینی اور سمندری راستے  بھیجے ہیں۔

Read Previous

 ترکیہ کا ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

Read Next

پاکستان کی جانب سے ترک بھائیوں کے لیے بھیجی گئی امداد ترکیہ پہنچ گئی

Leave a Reply