turky-urdu-logo

 ترکیہ کا ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

 ترکیہ نے ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ریاض اور تہران کی جانب سے اہم قدم قرار دیتے ہوئے ترک وزارت خارجہ نے اس فیصلے کو سراہا ۔

انقرہ نے سعودی عرب اور ایران کو ان کے فیصلے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں یہ پیش رفت ہمارے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے سات سال کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات ٹل گئے ہیں۔

چین کی میزبانی میں کئی دنوں کے مذاکرات کے بعد دونوں علاقائی طاقتوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا ہے ، اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے جاری کردہ بیانات پر دنیا کے مختلف ممالک کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اور تمام ممالک نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Read Previous

صدرایردوان کی ترک ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Read Next

پاک بحریہ کا دوسرا امدادی بحری جہاز کراچی سے ترکیہ روانہ

Leave a Reply