
صدر ایردوان نے شولے یوکشل شینلر فاونڈیشن کی سروس بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردون کا کہنا تھا کہ یہ بلڈندنگ میٹنگ ہال، کثیر مقصدی تعلیمی علاقے ، تحقیقی لائبریری اورکیفے ٹیریا کے ساتھ ساتھ معلوماتی، ٹیکنالوجی کی ورکشاپس سے لیس ہوگی جہاں ہمارے نوجوان آکراستفادہ حاصل کرسکیں گے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ استنبول کے روحانی سرپرست، ایوب سلطان کے احاطے کے ساتھ واقع فاؤنڈیشن کے دروازے تمام خواتین اور شہریوں، خاص طور پر ہماری نوجوان لڑکیوں کے لیے کھلے ہوں گے۔
صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک میں امن کی فضا کو یقینی بنایا ہے جس میں کسی کو بھی ان کے عقیدے، داڑھی، بالوں یا طرز زندگی کی وجہ سے پسماندہ نہیں کیا جائے گا۔
آج ہماری خواتین اپنے لباس کی وجہ سے کسی امتیاز کے بغیر زندگی کے ہر شعبے میں ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں۔
سر پر اسکارف والی ہماری نوجوان لڑکیاں عوامی خدمات، تعلیمی یا کاروباری زندگی کے اعلیٰ مقام پر کام کر سکتی ہیں۔
کسی کو بھی اپنے عقیدے اور اپنے کیریئر یا اپنے سیاسی نظریات اور پیشوں کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور نہیں کیا جاتا جب تک کہ وہ تشدد یا دہشت گردی میں ملوث نہ ہوں۔
ہر کوئی قانون کی حدود میں آزادانہ طور پر بول اور لکھ سکتا ہے اور آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے چاہے وہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔
خاتون اول امینہ ایردوان بھی صدر کے ہمراہ تقریب میں موجو تھیں۔