ترکیہ کے کمیونیکشن ڈائیرکٹر فرحتین التون کا کہنا ہے کہ لند ن کے اخبار دی اکانومسٹ کو ترکیہ کے بارے میں سستا پروپیگنڈا کرنے پر ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
دی اکانومسٹ ترکیہ کی سست ، مدھم اور جان بوجھ کر جاہلانہ تصویر کشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دی اکانومسٹ غلط معلومات اور کھلے عام ایک سستے پروپیگنڈے کے ذریعے ترک جمہوریت کے خاتمے کا اعلان کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
اشتعال انگیز سرخیاں اور اشتعال انگیز تصویریں انہیں اپنا نام نہاد جریدہ بیچنے میں مدد دے سکتی ہیں، لہذا ہم انہیں ان کی ذہین مارکیٹنگ تکنیکوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں لیکن ہم لوگوں تک غلط معلومات کے فروغ کا کبھی بھی ساتھ نہیں دیں گے۔
ترک عوام نے بار بار جمہوریت، مساوات اور آزادی کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے سیاسی نظام کو 2016 میں ایک غدار بغاوت کی کوشش سمیت کئی مصائب سے گزرنا پڑا جب ہمارے لوگوں نے ہماری جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنا خون بہایا۔
فخر الدین التون کا یہ بیانیہ تب سامنے آیا جب لندن کے اخبار دی اکانومسٹ نے ایک خبر شائع کی جس میں ترکیہ کے خلاف بات کی گئی تھی۔

