
صدر رجب طیب ایردوان نے عام حالات میں 18جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 14 مئی کو منعقد کر نے کا اعلان کیا ہے۔
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 14 مئی 2023 کو انتخابات کروانے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوچکا ہے ، فیصلہ اور مستقبل عوام ہی کا ہے اور ہم عوام ہی سے حمایت چاہتے ہیں۔