صدر ایردوان کی کاریگروں کے اجتماع میں شرکت۔

اجتماع سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم 2011 میں 11.4 فیصد اور 2022 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 6.2 فیصد کی شرح نمو تک پہنچ گئے۔

صدر ایردوان کا کہناتھا کہ ترکیہ میں ریاست کی ریڑھ کی ہڈی کاریگروں پر مرکوز ایک نقطہ نظر کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے۔

ہمارے کاریگروں کی محنت اور انکا جذبہ ہماری طاقت ہے۔

ہمارے کاریگر ہمارا فخر ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے اقتصادی پروگرام کو اس انداز میں ترتیب دیا ہے جو نہ صرف ہمارے سامنے آنے والی رکاوٹوں پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے گا بلکہ ہماری رہنمائی بھی کرے گا۔

ہم نے سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور اکاؤنٹ سرپلس کے ذریعے ترقی پر مبنی اپنے اقتصادی پروگرام کو پرعزم طریقے سے نافذ کیا ہے۔

ہم نے 254.2 بلین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ریپبلکن دور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

