
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے ترکیہ کو ہر شعبے میں صاحبِ حیثیت ملک بنا دیا ہے۔
انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ‘ مو بائل ایپلی کیشن تعارفی اجلاس’ میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، ٹیکنالوجی کے میدان میں وسیع پیمانے پر خارجہ ممالک پر انحصار کرتا تھا لیکن ہم نے ملک کو دیگر سب شعبوں کی طرح ٹیکنالوجی میں بھی ایک قابلِ ذکر ترقی سے سرفراز کیا ہے۔
مقامی الیکٹرک گاڑی ٹوگ، محارب ڈرون طیارہ قزل الما، ڈرون طیارہ عنقا، محارب ہیلی کاپٹر اطاق، عمومی مقاصد ہیلی کاپٹر گیوک بے اور ملّی محارب طیارہ اس کی کھُلی مثال ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دیگر سب شعبوں کی طرح ڈیجیٹلائزیشن میں بھی ہم قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔
مستقبل قریب میں اپنے خلائی پروگرام کے ساتھ، مقامی سوفٹ ویئر کی گلوبل کامیابیوں کے ساتھ اور ہائی ٹیکنالوجی کی حامل متعدد مصنوعات کے ساتھ ترکیہ کا ذکر دنیا بھر کی زبان پر ہوگا۔