صدر ایردوان نے ابتدائی اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ کی برآمدات 2022 میں 254 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ایک نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عالمی چیلنجوں کے باوجود ایک سال پہلے کے مقابلے میں ترکیہ کی برآمدات میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترکیہ دنیا کے 10 بہترین برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال تقریبا 350 بلین لیرا تک پہنچ گئی۔

صدرنے مزید کہا کہ جن ممالک اور خطوں کو ہم اپنی قومی کرنسی کے ساتھ برآمد کرتے ہیں انکی تعداد 197 تک پہنچ چکی ہے۔
