
ترک سفارت خانے اور ترک معارف فاونڈیشن کی طرف سے اسلام آباد یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے شعبہ ترکولوجی کی لائبریری میں کتابیں عطیہ کی گئی۔
کتابیں یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک تقریب میں فراہم کی گئیں ۔
تر ک سفیر مہمت پچاجی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم اپنے تمام طلباء کے لیے کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔