
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ترک صدر کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو ورلڈ کپ میں "سیاسی پابندی” کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
صدر ایردوان نے مشرقی ایزروروم میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رونالڈو کو برباد کر دیا، بدقسمتی سے، انہوں نے ان پر سیاسی پابندی عائد کر دی ہے۔ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ بچنے پر پچ پر بھیجنے سے اس کی نفسیات کے ساتھ کھیلا گیا اور انکا جذ بہ ان سے چھینا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رونالڈو وہ شخص ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہے۔
37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پانچ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی رونالڈو کو اپنے آخری ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا بڑا دکھ ہوا اور وہ ڈریسنگ روم کی راہداری سے گزرتے ہوئے اپنے آنسو روکنے سے قاصر رہے۔
اپنے فٹ بال ٹیلنٹ کے علاوہ، رونالڈو کو ایک حساس انسان سمجھا جاتا ہے، جو دنیا بھر کے مظلوم لوگوں کی حمایت میں آواز اٹھاتا ہے۔