ترک سفیر مہمت پاچاجی اور پاکستان ہلال احمر کے چئیر مین سردار شاہد احمد لغاری نے پاکستان ہلال احمر کے نوجوان اور رضاکار شعبہ کا افتتاح کیا جسکی تزئین و آرائش ترک ہلال احمر نے کی ہے۔

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر 90 افراد میں ویل چئیرز ، رولر اور بیساکھیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے خوب جوش و خروش سے حصہ لیا۔

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب کے اختتام میں پاکستان ہلال احمر نے ترک سفیر کو سوینیئر بھی پیش کیا۔

