turky-urdu-logo

انقرہ میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

دارالحکومت انقرہ میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

”قبضے کا بیانیہ اور بین الاقوامی قانون کا دائرہ: مقبوضہ کشمیر کا ایک جائزہ“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد” لیگل فورم فار کشمیر“ نے” سینٹر فار اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ “کے تعاون سے کیا تھا اور اس سے برطانیہ، امریکا، پاکستان، فلسطین اور ترکیہ کے ماہرین نے خطاب کیا ۔

پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ فالک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ایک طویل عرصے سے ظلم و ستم جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی اور ناجائز ہے۔

سعادت پارٹی ترکیہ  کے چیئرمین طیمل کاراموگولو کا کہنا تھا  کہ عالم اسلام کو بہت سے مسائل درپیش ہیں ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کے مسئلے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالوں سے اس مسئلے پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ دنیا پر حکمرانی کرنے والی بااثر طاقتوں کو ظلم سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے مسلم ممالک کے مشترکہ مسئلے کے طور پر سمجھا جانا چاہیے۔

انقرہ میں ایران کے سفیر محمد فیروزمند نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔

خوراک کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندے ہلال ایلور نے کہا کہ کشمیر کا خطہ کبھی بھی بین الاقوامی میدان میں ہماری بات چیت کے ایجنڈے پر نہیں رہا۔ میرے خیال میں یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔

ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر غلام نبی فائی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں لاکھوں افراد کو قتل کیا لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہِ حریت کو مٹا نہیں سکا۔

کانفرنس سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سابق کنوینر غلام محمد صفی ، شریعہ اکیڈمی پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مشتاق، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم بیان کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال نے اپنے خطاب میں تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب ہیں، بچوں کے حقوق بھی پامال کیے جارہے ہیں

Read Previous

متحدہ عرب امارت نے چاند پر لینڈنگ کے لیے خلائی مشن روانہ کردیا

Read Next

مسئلہِ کشمیر و فلسطین کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستانی وزیر خارجہ

Leave a Reply