صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اپنی جنوبی سرحد کے ساتھ 30 کلو میٹر طویل سیکیورٹی پٹی کو بہت جلد مکمل کر لے گا۔
جنوبی صوبہ سانلیورفا میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کی جنوبی سرحد کو دہشت گردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے اپنے پرعزم موقف سے باز نہیں آئیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی جنوبی سرحدوں کے ساتھ جو 30 کلومیٹر گہرا سیکیورٹی کوریڈور بنا رہے ہیں، اسے یقینی طور پر مکمل کریں گے، دہشت گردانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
2016 کے بعد سے، ترکیہ نے شمالی شام میں اپنی سرحد کے پار کامیاب انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جائے اور رہائشیوں کی پرامن آباد کاری کو ممکن بنایا جا سکے۔
پی کے کے کو ترکیہ، یورپی یونین اور امریکہ نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے، اور یہ خواتین، بچوں اور شیر خوار بچوں سمیت 40 ہزار افراد کی موت کی ذمہ دار ہے۔
