turky-urdu-logo

ترکیہ نے پاکستانی کسانوں کو گندم کے بیج فراہم کر دیے

ترکیہ نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی صوبہ سندھ کے تقریباً 700 کسانوں میں 60 ٹن گندم کے بیج تقسیم کیے۔
ترک رابطہ و تعاون ایجنسی (ٹیکا ) کراچی کے کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم بشاران کا کہنا ہے کہ خوراک کی فراہمی کو در پیش خطرات پر قابو پانے کے لیے سندھ ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی اور محکمہ دیہی زراعت کے تعاون سے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، سانگھڑ ، بینظیر آباد (نواب شاہ ) اور شہداد کے سیلاب متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے بعض اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے مٹیاری میں منعقد ایک تقریب میں 700 کےقریب کسانوں کو 60 ٹن گندم کے بیج فراہم کرنے کا ذکر کیا ہے۔
اس تعاون کا ذکر کرتے ہوئے بشاران نے کسانوں کی مدد کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب کی آفت میں 1739 افراد لقمہ اجل جبکہ 13 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھے۔

Read Previous

ترک صدر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے

Read Next

استنبول دھماکہ :دہشت گرد تنظیم مجرمہ کو یونان اسمگل کرنا چاہتی تھی ،حملہ آور خاتون کے انکشافات

Leave a Reply