turky-urdu-logo

ترکیہ نے سیلاب زدگان کی مدد میں لمحہ بھر کی تاخیر نہیں کی: ترک سفیر مہمت پاچاجی

پاکستان میں موجود   ترک سفیر   مہمت پاچاجی  نے پریس کانفرنس میں ترکیہ کی پاکستان  سے محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  رواں برس  جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ترک حکومت سمیت ترک عوام نے لمحہ بھر تاخیر کیے بغیر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ آفات سے نمٹنے والا ادارہ ”آفاد“ اور ترکیہ ہلال احمر فوراً پاکستان پہنچے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دل سے دل اور روح سے روح کا رشتہ ہے، پاکستان میں کسی بھی مشکل وقت پر ترکیہ نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔

اس موقع پر نائب صدر ترکیہ آفاد آرگنائزیشن، اندار بوسکوٹ نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مکہ ترکیہ کے صدر رجب ایردوان کی خصوصی ہدایت پر AFAD پریذیڈنسی کے اہلکار پاکستان میں کاموں کو مربوط کرنے اور مقامی لوگوں سے انسانی امداد کی وصولی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں۔

انھوں نے امدادی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 15 طیارے اور 13 مال بردار ٹرینوں کے ذریعے سامان کی ترسیل ہوئی،جس میں سے 35 ہزار سے زائد خیمے فراہم کیے جاچکے، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 28 لاکھ سے زائد میڈیکل یونٹ اور 54 ہزار گرم کمبل، تکیے اور چٹائیاں بھیجی گئیں ہیں۔ ترکیہ نے 12 سو سیلاب متاثرین کے لیے 2 سو خیموں پر مشتمل خیمہ بستی بنائی۔ ان خیمہ بستیوں میں سیلاب زدگان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں، اندرون سندھ کے درجنوں اضلاع میں خیمہ بستیاں بنائی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ امدادی سامان کوئٹہ میں لاجسٹک گودام تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر NDMA ( نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے تعاون سے ٹرکوں کے ذریعے آفات سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جاتا ہے

ے

Read Previous

2023 میں اپنی ترک قوم کی محبت ایک بار پھر سے حاصل کرکے ہم یوں ہی ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ نے ہائیڈروجن سے چلنے والا اسکوٹر تیار کر لیا

Leave a Reply