turky-urdu-logo

نیٹو وفد نے ترکیہ کے دورے کا اعلان کر دیا

ترکیہ وزارت دفاع نے، نیٹو ممالک کے اعلیٰ سطحی فوجی نمائندوں پر مشتمل، نیٹو عسکری کمیٹی اور اس کے ہمراہ بین الاقوامی عسکری سیکرٹریٹ اہلکاروں اور نیٹو اسٹریٹجک کمانڈ دفاتر کے اہلکاروں پر مشتمل، وفد  کے دورہ ترکیہ کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے مطابق وفد کا دورہ کل ازمیر میں نیٹو اتحادی برّی کمانڈ آفس LADCOM  کے دورے سے شروع ہوا اور آج استنبول میں ختم ہو گا۔

بیان کے مطابق وفد، استنبول میں، ‘ملٹی نیشنل جوائنٹ وار سینٹر کمانڈ آفس’، ‘فوری تعیناتی کورپس ترکیہ ہیڈ کوارٹر’ اور ‘نیٹو ملٹری سکیورٹی سینٹر آف ایکسی لینس’ کا دورہ کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دورہ پہلے سے طے شدہ معمول کا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وفد کو اتحاد کے مشرقی بازو میں قیامِ امن و استحکام کے لئے ترکیہ کی کوششوں، یوکرین کو فراہم کئے جانے والے تعاون، غیر منّظم نقل مکانی، دہشت گردی، انسانی و منشیات اسمگلنگ جیسے خطرات کے مقابل ترکیہ کے اقدامات،  نیٹو آپریشنوں  اور کاروائیوں میں ترکیہ مسلح افواج کی بھرپور شرکت اور اتحاد کی جارحیت و دفاع کے ساتھ تعاون کے موضوعات پر معلومات فراہم کی گئیں۔

Read Previous

ترک پارلیمنٹ رواں سال موسمیاتی قانون منظور کر لے گی

Read Next

جارجیا میلونی اٹلی کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

Leave a Reply