ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ اتوار کو ایک فون کال میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور صدر ایردوان نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
محمد بن زاید النہیان نے رجب طیب ایردوان کو فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور بشمول سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، نقل و حمل، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
صدور نے فوجی اور دفاعی صنعت کے شعبوں کو شامل کرنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے ترکیہ کے شمالی صوبے بارطن میں جمعہ کو کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر سدر ایردوان سے تعزیت کا اظہار کیا جس میں 41 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
کم از کم 110 کان کن کان کان میں کام کر رہے تھے جب جمعہ کی شام کو دھماکہ ہوا۔
وزیر توانائی فتح دونمیز کے مطابق، ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ فائرڈیمپ کی وجہ سے ہوا، جو کہ کانوں میں آتش گیر گیسوں کا ایک دھماکہ خیز مرکب ہے۔
