استنبول میں منعقد ایمپیوٹی فٹ بال میچ میں ترک قومی ایمپیوٹی (ہاتھوں یا پاؤں سے معذور)فٹ بال ٹیم اپنا پہلا ورلڈ کپ جیت لیا ۔ ترک ٹیم انگولا کو دوسرے ہاف میں 4-1 سے شکست دے کر 2022 کا ایمپیوٹی فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ ترک ٹیم نے پہلے ہاف میں 1-1 سےاسکور برابر کیا ۔


ترک کھلاڑی رحمی اوزکان نے دوسرے ہاف میں پنالٹی اسپاٹ سے گول کرکےآگے بڑھے اور سیرکان ڈیریلی کی مدد سے گول کر کے سابقہ چیمپین انگولا کو 1 کے مقابلے 4 گول کرکے ورلڈ کپ اپنے نام کی۔ اسٹیڈیم میں 15 ہزار شائقین ترک کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود تھے
صدر ایردوان سمیت وزیر صحت فخر الدین قوجہ اور وزیر کھیل مہمت محرم بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجودتھے۔
ترک فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر ترک صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں اس بڑی کامیابی پر اپنی قومی ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں
ہمارے کھلاڑیوں کی یہ عظیم کامیابی ہمیں اس بات کا سبق دیتی ہے کہ اگر انسان چاہے تو کسی بھی قسم کی جسمانی معذوری ہمارے عزم اور حوصلوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ہمارے کھلاڑیوں نے بھی اسی ہمت و حوصلہ کی عظیم مثال قائم کی ہے۔مقابلے کے آخر میں صدر ایردوان فاتح ٹیم کو ٹرافی سونپی اور قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی کھینچوائیں اور انکی جیت کے جشن میں شریک ہوئے



اس سے قبل ترکیہ قومی ٹیم نے یورپی ٹائٹل اپنے نام کر کے پیراسپورٹس پر اپنی چھاپ چھوڑی۔ 2017 میں، ترکیہ نے استنبول کے ووڈافون پارک میں 40,000 تماشائیوں کے سامنے منعقدہ فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر یورپی چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔
