turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی استنبول سے محبت ، نئی میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا

ترقی کی راہ پر گامزن ترکیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

شہریوں کی آسانی کے لیے استنبول میں نئی میٹرو ٹرین اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

سیاسی شخصیات سمیت ترکیہ کے جھنڈ ے ہاتھوں میں اٹھائے لوگوں کی کثیر تعداد نے میٹرو اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

صدر ایردوان نے خصوصی طور پر میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا۔

صدر ایردوان نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اقدامات کا جائزہ لیا۔

ٹرین کے ڈرائیور کی جگہ پر بیٹھ کر میٹرو ٹرین کو پہلی بار چلایا اور اس میں پہلے سفر کا آغاز کیا۔

میٹرو ٹین کی افتتاحی تقریب سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مقامی اور غیر ملکیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی جدید اور تیز رفتار سہولتیں فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر کا ہر ایجنڈ:ا ٹرانسپورٹیشن سے لے کر صحت کی سہولیات تک، اس کے سمندر اور ہوا کی صفائی سے لے کر اس کی حفاظت تک، سیاحت سے لے کر تجارت تک ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ میٹرو ٹرین صبیحہ ایئر پورٹ کو استنبول میٹرو نیٹ ورک سے منسلک کرتی ہے۔

Read Previous

آذربائیجان کی آرمینیا کو سرحدی حد بندی کیلیے جلد مذاکرات کی تجویز

Read Next

آذربائیجان کا ترک وزیر دفاع کے لیے دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا اعزاز

Leave a Reply