turky-urdu-logo

ملائیشیا، انڈونیشیا ترکیہ سے جنگی ڈرون خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ ترک وزیر خارجہ

ملائیشیا، انڈونیشیا  ترکیہ  کی مشہور دفاعی فرم  بیکار سے  جنگی ڈرون خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔  ترک وزیر کا کہنا ہے کہ  بہت سے ایشیائی ممالک ہماری دفاعی صنعت کی مصنوعات  کو خریدنے کے لیے مختلف معاہدے میں دستخط  کر رہے ہیں  ۔ ترک وزیر خارجہ  کا کہنا تھا  کہ ترکیہ جاپان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اور ترک جلد جاپان کو   بغیر پائلٹ والی جنگی فضائی گاڑیاں فروخت کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر جاپان  مسلح ڈرانز  یا دفاعی صنعت کی دیگر مصنوعات ہم سے خریدنا   تو  ہم اس علاقے میں ان کی ضروریات کو بخوشی پورا کریں گےان کا مزید کہنا تھا کہ  ترک ڈرونز نے   طرابلس پر حملے کو  روکنے میں بڑا اہم کردار  ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ مستقبل  قریب میں  جاپان کے ساتھ دفاعی صنعت اور سلامتی کے بارے میں مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر  جاپان  ترک مسلح  ڈرانز  یا دیگر دفاعی صنعت کی مصنوعات میں  بہت سے ممالک  دلچسپی لے رہے ہیں، خاص طور پر ملائیشیا اور انڈونیشیا، یہ ممالک ہماری دفاعی صنعت کی مصنوعات میں بہت دلچسپی ظاہر  کررہے ہیں اور ان کے ساتھ  معاہدوں پر دستخط  بھی کیے گئے ہیں  اور اگر  جاپان ان  مسلح ڈارنز   کو حاصل کرنا چاہتا ہے  تو ہم جاپان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے کہا کہ ترک  ڈرانز دنیا میں  بہترین ڈرانز تصور کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ  جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ٹوکیو   میں موجود ہیں

 

Read Previous

روس کی یوکرین میں فیصلہ کن حملے کی تیاری مکمل

Read Next

ترکیہ میں موسم سرما کی آمد آمد، مختلف صوبوں میں موسم کی پہلی برفباری

Leave a Reply