
ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے گزشتہ 20 سالوں میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں
صدر نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ گزشتہ 20 سالوں سے تعلیم کے فروغ دینے، تعلیمی معیار کو بڑھانے اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط معاشرے اور مضبوط ملک کی بنیاد صرف انسانی سرمائے کے بہتر استعمال اور معیاری تعلیم کے حصول کے ذریعے ہی ممکن ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ میں بچوں کو نرسری سے یونیورسٹی تک مکمل طور پر مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے
صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں میں مختلف اسکالر شپ پروگرامز کے ذریعے ہر سال ہزاروں طلباء مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں
ترک صدر نے ترکیہ میں مقیم تارکین وطن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رہائش پذیر 40 لاکھ مہاجرین کے بچے ہمارے اپنے بچوں جیسے ہیں،ان کی تعلیم کے لیے بھی ہم کوشاں ہیں