turky-urdu-logo

ترک صدر اور آرمینیائی وزیر اعظم کا غیر مشروط مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

ترک صدر اور آرمینیائی وزیراعظم کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے گزشتہ روز ہونے والی گفتگو سے ترکیہ میں آرمینیائی کمیونٹی میں امیدیں بڑ ھ رہی ہیں۔

اس حوالے سے آرمینیائی باشندوں کی ایک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگوامید افزا پیش رفت ہے۔

ایسو سی ایشن نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے سے مثبت ماحول کی راہ ہموار ہوگی۔ جس سے کمیونٹی کی سماجی زندگی میں بہتری آئے گی۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ ترکیہ میں آرمینیائی کمیونٹی کے تمام طبقات نے دونوں رہنماوں کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کا خیرمقدم کیا ہے اور انقرہ کی جانب سے حالیہ اقدامات سے جنوبی قفقاز کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔

مکمل نارملائزیشن کیلئے تحمل اور صبر کی ضرورت ہے۔ یاد رہےکہ ترک صدر اور آرمینیائی وزیر اعظم کے درمیان گفتگو میں غیر مشروط مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نےفروری اور مئی میں ویانا میں ملاقاتیں کیں۔

اسکے علاوہ مارچ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی۔

انہی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دو برس بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پروزیں دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔

Read Previous

جعلی ورژن خطرناک ہیں،واٹس ایپ نے خبردار کردیا

Read Next

امریکہ: صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ، آج اسرائیل پہنچیں گے

Leave a Reply