ترکیہ کے جدید جنگی ڈرونز کا ایک اور خریدار، ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے ترکیہ سے تین ڈرونز اور پیدواری لائن خریدنے کا ارداہ ظاہر کیا ہے
ترک دفاعی صنعت سے تعلق رکھنے والے دو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملائیشیا نے ترک ڈرونز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
گزشتہ روز ترک صدر ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کی، جس میں دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دورے کے دوران ترک دفاعی کمپنی توساش اور ملائیشیا کی سرکاری دفاعی صنعت کے درمیان مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
ترکیہ کے انکا جنگی ڈرون طیاروں کی اصل دھاک اس وقت بیٹھی جب کاراباخ میں آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجیں آمنے سامنے تھیں
ترکی کے ڈرون طیاروں نے آرمینیا کی فوج کو ناقابل یقین حد تک نقصان پہنچایا اور آرمینیا کی فوج بالکل آخر میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئی،
روس یوکرین جنگ میں بھی ترکیہ کے جنگی ڈرون طیاروں نے روسی افواج کو خاصا نقصان پہنچایا،
یوکرین کے بڑے شہروں کی سڑکیں انکا ڈرون طیاروں کا نشانہ بننے والے روسی ٹینکوں کا قبرستان بنی نظر آ رہی ہیں،
